تازہ ترین

بدھ، 2 اکتوبر، 2019

ڈینگی بخار کا آسان ترین علاج مل گیا

ڈینگی بخار کا آسان ترین علاج مل گیا



آج کل ڈینگی کا مرض وبائی صورت اختیار کر چُکا ہے اور اب تک کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہو چُکا ہے۔ لیکن ایک ایسا پودا ہے جو ڈینگی سے نجات دلانے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔ڈینگی بخار سے بچاؤ کا سب سے آسان طریقہ خود کو مچھروں سے محفوظ رکھناہے جبکہ دوسرا حل قوت مدافعت کو بڑھانا ہے.

 آج ہم آپکو اس  پودے کے بارے میں بتائیں گے جسے اگر آپ گھر میں رکھ لیں تو مچھ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے اور اگر پہلے سے موجود ہوں تو بھاگ جاتے ہیں۔اس پودے کو تلسی اور دیسی زبان میں نیاز بو کے نام سے جانا جاتا ہے۔




اسکے علاوہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی بخار میں تلسی جسے ریحان بھی کہا جاتا ہے، کے پتوں کے کھانے سےانتہائی مفید نتائج ملے ہیں۔ ’’یونیورسٹی آف دہلی انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ‘‘ میں ہونے والی یہ تحقیق ’’انڈین جرنل آف ایکسپیری مینٹل بیالوجی‘‘ میں شائع ہوئی ہے۔ اس تحقیق کے مطابق تلسی اینٹی بیکٹریل، اینٹی فنگل اور اینٹی وائرل خصوصیات کا پودا ہے۔ 

تلسی نہ صرف ڈینگی فیور بلکہ ہر قسم کے موسمی اور ملیریا بخار، برونکائٹس، گلے کی سوزش اور کھانسی میں مفید ہے بلکہ اس مفید پودے سے وائرل ہیپاٹائٹس کی علامات بھی کم کرنے میں مدد ملی ہے۔ اس کے علاوہ ایچ آئی وی ایڈز اور ٹی بی میں بھی مؤثر پایا گیا ہے۔ تلسی کے پتوں کی ہربل ٹی ڈینگی فیور میں مبتلا افراد کے علاوہ حفظ صحت کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔ علاوہ ازیں کرنجوہ، افسنتین اور چرائتہ ہم وزنباریک سفوف بنالیں اور برگ تلسی کے قہوہ کے ہمراہ صبح و شام خالی پیٹ ایک چمچ دینگی بخار میں فائدہ مند ہے۔ قدیم قرابا دینی مرکب حب شفا دو عدد شربت دینار کے ہمراہ صبح و شام کھانے کے بعدانتہائی مفید ثابت ہورہا ہے۔

اُمید ہے یہ پوسٹ آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر ضرور کریں تا کہ تمام لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔

loading...

مینیو