تازہ ترین

پیر، 6 جولائی، 2020

سمارٹ فون انسانی کارکردگی پر کیا اثر ڈالتے ہیں ؟ حیران کُن تحقیق آ گئی


اسمارٹ فون موبائل ہماری زندگی کا ایک ضروری اوراہم حصہ بن چُکے ہیں حتٰی کے کچھ لوگ کھانے کے بغیر وقت گزار سکتے ہیں لیکن سمارٹ فون کے بغیر رہنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔ موبائلز کی جدید ٹیکنالوجی انسانوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہی ہے اب بہت سے لوگ کمپیوٹر کا کام بھی موبائل سے ہی لے لیتے ہیں لیکن ان فوائد کے ساتھ ساتھ سمارٹ فونز کے کچھ نقصانات بھی ہیں ۔ حال ہی میں امریکا کے شہر آسٹن  کی یونیورسٹی آف ٹیکساس میں 800 سے زائد رضاکاروں پر کیے گئے  ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر کام کے وقت آپ کے قریب اسمارٹ فون موجود ہو اور آپ اسے استعمال نہ بھی کر رہے ہوں تب بھی  محض  اس کی نزدیکی کے احساس سے بھی  آپ کی ذہنی صلاحیتوں پر بُرے اثرات مرتب ہورہے ہوتے ہی جس سے آپکے کام کی صلاحیت پر بُرا اثر پڑتا ہے۔

سمارٹ فونز کے استعمال پر ہونے والی اس  تحقیق میں شامل   شرکاء کو دماغی مشقت کے مختلف کام دیئے گئے  اور  ان سے کہا گیا کہ وہ اپنا اسمارٹ فون جہاں  چاہے چھوڑ  دیں،  یعنی   اپنی  جیب میں ، میز پر ، ذاتی بیگ میں ،الماری ہو یا پھر برابر والے کمرے  میں سائلنٹ موڈ  پر  رکھ  دیں   اس کے بعد شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تو اس بات کا تعین ہوا کہ وہ تمام لوگ جنہوں نے اپنے اسمارٹ فونز دوسرے کمرے میں رکھے تھے انہوں نے ذہنی کام نمایاں طور پر بہتری سے  انجام دیئے جبکہ وہ  شرکاء جن کے اسمارٹ فونز ان کے قریب ہی رکھے تھے وہ اپنے کام پر پوری توجہ نہیں دے پائے اور ان کی کارکردگی دوسروں کی نسبت خاصی کم رہی۔
اس ریسرچ کے نگراں ڈاکٹر ایڈریان وارڈ نے واضح کیا کہ اسمارٹ فون کی قربت سے  انسانی ذہانت کم تو نہیں ہوتی لیکن انسان اپنی دستیاب ذہنی صلاحیت کا پورا استعمال نہیں کر پاتا بلکہ کام کرنے کے دوران اس کا ذہن بار بار بھٹک کر اسکے اسمارٹ فون کی طرف چلا جاتا ہے جس سے اس کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے اور وہ بہتر طور پر اپنی صلاحیتوں کا استعمال نہیں کر پاتا۔
اسی تحقیق سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گی کہ چاہے آپ دفتر میں ہوں یا پھر  تعلیمی و تدریسی اداروں میں بہتر کارکردگی کےلیے اسمارٹ فون سے دور  ہی رہنا بہترہو گا ورنہ غیر ارادی  طور پر  ہماری توجہ ہمارےفون کی  طرف  لگی رہے گی اور ہم کام کو بہتر طور پرانجام نہیں دے پائیں گے۔

اس تحقیق کے نتائج ’’جرنل آف دی ایسوسی ایشن فار کنزیومر ریسرچ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع کر دیے گئے ہیں۔لہذٰا آپ بھی اپنے موبائل کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور اس پوسٹ کو واٹس ایپ، فیس بُک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر ضرور کریں تا کہ دیگر افراد بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔

loading...

مینیو