تازہ ترین

منگل، 1 اکتوبر، 2019

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا



پاکستانی قومی ٹیم کی رنز مشین کہلانے والے بیٹسمین بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنی 11 ویں سنچری مکمل کی اور ایک کیلنڈ ایئر میں کم ترین اننگز کھیل کر 1000 رنز پورے کرنے کا 32 سال پرانا پاکستانی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بابراعظم نے اپنے کیریئر کی 11 ویں سنچری اپنی71 ویں اننگز میں بنائی جبکہ بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے گیارہ سنچریاں 82 ویں اننگز میں بنائی تھی۔






24سالہ پاکستانی بیٹسمین نے کراچی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے کے دوران ایک سال دورانیے میں اپنی 19 ویں اننگز میں 1000 ون ڈے رنز مکمل کیے اور مشہور بلے باز جاوید میانداد کا 32 سال پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا، بابر اعظم اب تک رواں سال 2 سنچریاں اور7 نصف سنچریاںبھی بنا چکے ہیں، جاوید میانداد نے1987ء میں اپنی 21 ویں اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔


اسی فہرست میں تیسرے نمبر پرموجود محمد یوسف نے 2002ء میں 23 ویں اننگز میں 1000 رنز مکمل کیے تھےجبکہ قومی ٹیم کے موجود ہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے 2013ء میں 23 اننگز کھیل کر ہی ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔

loading...

مینیو