تازہ ترین

اتوار، 14 اکتوبر، 2018

بدلتا موسم ، الرجی اور گلے کی بیماروں سے بچاؤ کا آسان گھریلو نسخہ

محترم قارئین ! جیسے ہی موسم سرما کی آمد ہوتی ہے تو موسمی بیماریوں کی زد میں آنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے. ان بیماریوں میں نزلہ ، زکام ، گلے کی خراش ، الرجی اور کھانسی عام ہیں
زیادہ تر بچے اور عمر رسیدہ افراد ان بیماریوں کی زد میں آتے ہیں کیونکہ ان کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے. زرہ سی بے احتیاطی نہ صرف آپکو بیماری کی تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے بلکہ ڈاکٹروں کی بھاری فیسوں اور ادویات کا بوجھ بھی
اٹھانا پڑتا ہے


ہماری آج کی اس پوسٹ کا مقصد آپکو چند آسان اور گھریلو نسخوں کی طرف متوجہ کروانا ہے جن کے استعمال سے نہ صرف آپ ان موسمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں بلکہ اگر بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں تو یہ نسخے آپکو کافی حد تک
سکون بھی مہیا کریں گے


دوستو! مشہور کہاوت ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور یہ بات سو فیصد درست بھی ہے. اگر بیماری آنے سے پہلے احتیاط سے کام لیا جائے تو بڑی پریشانی سے بچا جا سکتا ہے. سرد موسم کے آغاز پر آجکل فضائی آلودگی کی ایک قسم جسے سموگ کا نام دیا گیا ہے سانس کی تکلیف میں مبتلا کر دیتی ہے اور نہ صرف سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے بلکہ گلے کی خراش سے بے چینی کی صورت حال بھی پیدا ہو جاتی ہے تو آپکے لیے چند عام ، سادہ اور پر اثر گھریلو نسخے حاضر ہیں جو کسی صورت بھی کسی ڈاکٹر کی دوائی سے کم نہیں بلکہ ڈاکٹر سے بچاؤ کا ایک راستہ بھی ہیں

١. نمبر
دوستو پرانے وقتوں میں بڑے بوڑھے دھول مٹی سے ہونے والی الرجی اور گلے کی خراش کے لیے گڑ کا استعمال کیا کرتے تھے. گڑ ایسا قدرتی تحفہ ہے جو نہ صرف گلے اور سانس کی راہداریوں کی صفائی کرتا ہے بلکہ جسم میں توانائی بھی بحال کرتا ہے اسکے علاوہ اگر کھانے کے بعد گڑ استعمال کیا جائے تو کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے. گلے کی خراش کے لیے گڑ چوس کر استعمال کرنا چاہیے . شوگر کے مریض اس بارے میں احتیاط برتیں

٢ نمبر
ادرک کی چائے کا استعمال بھی سانس کی نالیوں کو صاف رکھنے میں مدد کرتا ہے اور بلغم کو نکال کر سکون دیتا ہے . اگر تھوڑی سی ادرک کی چائے روزانہ پی لی جائے تو پھیپھڑوں کے جملہ امراض میں فائدہ دیتا ہے.

٣ نمبر
شہد ایک مکمل غذا اور دوا ہے . نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر صبح شام پینا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے خاص طور پر سرد موسم میں ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے . ادرک کی چائے میں شہد ملا کر پی لیا جائے تو اسکا فائدہ دو گنا ہو جاتا ہے

٤ نمبر
دار چینی گرم مصالحہ جات کا ایک انتہائی اہم جزو ہے دار چینی کا استعمال پٹھوں کو راحت اور سکون پہنچاتا ہے اور دردوں میں آرام دیتا ہے . دار چینی کا سفوف بنا کر چوتھائی چائے کا چمچ نیم گرم دودھ کے ساتھ پھانک لینے سے سردی دور ہو جاتی ہے اور چھاتی کی تکلیف میں آرام ملتا ہے

٥نمبر
ہلدی کا استعمال زمانہ قدیم سے زخموں کو مندمل کرنے اور درد میں آرام پہنچانے کے لیے کیا جاتا ہے . ہلدی بھی الرجی اور اس سے متعلقہ تکالیف میں آرام پہنچاتی ہے.ایک چٹکی ہلدی نیم گرم دودھ یہ پانی کے ساتھ لے لینا کافی فائدہ مند ہے.

محترم قارئین ! امید ہے ہماری یہ پوسٹ آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی. آپ اس پوسٹ کو دوسروں سے شئیر کر کے انہیں بھی ان گھریلو ادویات سے آگاہ کریں ہو سکتا ہے کسی کا بھلا ہو جائے .





کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔

loading...

مینیو