تازہ ترین

اتوار، 16 ستمبر، 2018

ایشیا کپ ٢٠١٨ ، پاک بھارت میچ کے دوران بڑی پابندی لگا دی گئی

ایشیا میں کرکٹ کے سلطان کا فیصلہ کرنے کے لیے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوچکا ہے اور ١٩ ستمبر ٢٠١٨ کو روائتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا. کرکٹ کے شائقین دونوں ٹیموں سے کانٹے دار مقابلے کی توقع کر رہے ہیں



دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی میچ میں بھرپور کارکردگی دکھانے اور میچ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں .

میچ کوئی بھی جیتے ان دونوں ملکوں کے شائقین کا جوش اور ولولہ دیکھنے والا ہوتا ہے. میچ کے دوران سڑکیں سنسان ہو جاتی ہیں جبکہ گزشتہ کچھ سالوں سے تو پارکس اور ہوٹلوں میں بڑی سکرینز لگا کر کرکٹ دیوانوں کو میچ دکھانے کا بندوبست کیا جاتا ہے. لیکن اس مرتبہ معاملہ ذرا مختلف ہے.
چونکہ اس بار پاکستان اور بھارت کا میچ محرم الحرام کے دوران کھیلا جائے گا اور میچ والے دن آٹھ محرم الحرام ہے اور اس روز جلوس نکالے جاتے ہیں تو پنجاب گورنمنٹ نے بڑی سکرینوں پر میچ دکھانے اور میچ جیتنے کی صورت میں ہلہ گلہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے.
احترام محرم اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ قابل تحسین ہے .
آپکی اس بارے میں کیا رائے ہے کمینٹ کر کے ضرور بتائیں .
پوسٹ اچھی لگے تو دوسروں سے بھی شئیر کریں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔

loading...

مینیو